ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں سرکاری افسران نے رکوائی  قانونی طور پر نابالغ لڑکی کی شادی 

بھٹکل میں سرکاری افسران نے رکوائی  قانونی طور پر نابالغ لڑکی کی شادی 

Tue, 29 Dec 2020 21:29:31    S.O. News Service

بھٹکل 29؍دسمبر (ایس او نیوز )مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری افسران نے یہاں بندر روڈ کراس پر واقع ایک شادی ہال میں پہنچ کر قانونی طور پر نابالغ لڑکی کی شادی رکوانے کی کارروائی انجام دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آکیالور سے تعلق رکھنے والے ایک 25سالہ نوجوان کے ساتھ ایک ایسی لڑکی کی شادی طے ہوئی تھی جس کی عمر دستاویزی طور پر ابھی 18سال نہیں ہوئی تھی۔ جب اس با ت کی اطلاع محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کے ذمہ داران کو ملی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی عمر سے متعلق چھان بین کی اور اٹھارہ سال پورے نہ ہونے کی وجہ سے شادی کی کارروائی روک دی۔ اس کے علاوہ والدین کو اس بات کی تنبیہ کی کہ جب تک  لڑکی قانونی طور پر بالغ نہیں ہوجاتی تب تک اس کی شادی نہیں کروائی جائے گی۔

اس کارروائی میں سرکاری اہلکار گنگاگوڈا، کسوما گوڈا، سوشیلا موگیر، ریکھا سنہیا گنگی، سنیل گاؤنکر اور بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی لیڈی پولیس اہلکار جئے شری ہری کانت وغیرہ نے حصہ لیا۔


Share: